ثمرہ فاطمہ:لاہورگلشن راوی میں14سالہ طالبہ کےاغوااورزیادتی کاافسوسناک واقعہ پیش آیا، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچ گئیں۔
پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے اہلِ خانہ سےملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14سالہ طالبہ کیساتھ پیش آنیوالا ظلم ناقابلِ برداشت ہے،ایسے سفاک مجرموں کو قانون کیمطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔