ویب ڈیسک :امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک لاکھ ویزے منسوخ کر دئیے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق منسوخ کیے گئے ویزوں میں تقریباً 8 ہزار اسٹوڈنٹ ویزے اور ڈھائی ہزار خصوصی نوعیت کے ویزے بھی شامل ہیں۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی ہزار ویزے ایسے افراد کے ہیں جنہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں ان افراد کے خلاف کی جا رہی ہیں جن کے ملوث ہونے کے شواہد مجرمانہ سرگرمیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا اور قانون کی پاسداری کو مضبوط بنانا ہے۔
محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ویزا پالیسی پر سختی آئندہ بھی جاری رہے گی تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔