طلحہ اشرف: اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری ہے، دکاندار بدستور من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں۔
آلو کی سرکاری قیمت 25 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 60 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 64 روپے، اوپن مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 70 روپے ،مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو، بھنڈی کی سرکاری قیمت 150 روپے ، بازار میں 180 روپے فی کلو ، کریلے کی سرکاری قیمت 70 روپے جبکہ مارکیٹ میں یہ 120 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
اسی طرح مٹر کی سرکاری قیمت 70 روپے ، اوپن مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو ، شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 90 روپے ، بازار میں 180 روپے فی کلو ، سبز مرچ کی سرکاری قیمت 110 روپے، مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو ، بند گوبھی کی سرکاری قیمت 55 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے.
شہری سبزی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ۔شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔
سبزی فروش کے مطابق منڈیوں میں سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزی نہیں ملتی۔