ویب ڈیسک:خون جما دینے والی سردی نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 4ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں شدید سردی کیساتھ ساتھ شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر ہے،مطلع جزوی طور پر ابر آلود، سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
شہر میں2کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی برقرار ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 165 ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں میں لاہور 10ویں نمبر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ تین روز قبل شدید سردی کے باعث سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ تعلیمی ادارے 12 جنوری کے بجائے اب 19جنوری 2026 کو کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں پر فیصلہ لاگو ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آیا 19 جنوری کے بعد چھٹیوں میں مزید توسیع تو نہیں ہو گی۔