شیخ رشید سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟دوستی کیسے ہوئی، حریم شاہ نے سارا قصہ سنا دیا

شیخ رشید سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟دوستی کیسے ہوئی، حریم شاہ نے سارا قصہ سنا دیا
Sheikh Rasheed and Hareem Shah

ویب ڈیسک: متنازع  ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی مرتبہ اپنی اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی دوستی کی ابتداء سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کل حریم شاہ لندن میں موجود ہیں ، وہاں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ  آج سے تقریباً چھ سات سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ  میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس پر انہوں نے مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔ 

حریم نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال دیں۔ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شیخ رشید نے مجھے لاہور آنے کی دعوت دی اس کے علاوہ انہوں نے مجھے اپنی حویلی میں مدعو بھی کیا۔

یاد رہے حریم شاہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ یہ اعتراف کر رہی ہیں کہ وہ ایک بھاری رقم پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں اور انہیں کسی نے نہ ہی روکا اور نہ ہی پوچھا۔بعدزاں حریم شاہ کی ویڈیو پر ایف ایف آئی اے نے نوٹس لینے کا اعلان کیا جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو انہوں نے مذاق میں بنائی تھی، کچھ دیر بعد ٹک ٹاکر نے مذکورہ ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھی۔