عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے شریک ملزمان کو بری کردیا

Shahbaz Sharif daughter and son in law get relief
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: احتساب عدالت، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کا کیس, عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے شریک ملزمان کو بری کر دیا۔

احتساب عدالت نے مرکزی ملزم اکرام نوید کے شریک ملزمان کو بری کر دیا.  نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کی کمپنی نے اکرام نوید کی کمپنی کے ساتھ مل کر مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں میں خرد برد کی مرکزی ملزم اکرام نوید نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلیا تھا اس ریفرنس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے چکی ہےاور ان کی منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد کی قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے.

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے خرد برد کیس کے پانچ ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی,  احتساب عدالت نے ملزم رانا محمد عثمان خان، فرہاد اکرام، ثمینہ اکرام، احسن اکرام اور عمر شمشاد کو بری کر دیا۔ ملزمان کی جانب سے 265-K کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ملزمان کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر فیصل شہزاد گوندل کے دلائل کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ ہوا
ملزمان پر ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی میں بھی خرد کا الزام تھا نیب کے مطابق ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے فنڈز شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی کمپنی فاطمہ فاطمہ ڈویلپرز کو منتقل کئے گئے، اسی بنیاد پر رابعہ اور عمران علی کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer