ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کا سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ

پی ڈی ایم کا سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم فارن فنڈنگ الیکشن کمیشن کا معاملہ اور پی آئی اے طیارے کو روکے جانے سمیت بہت سے معاملات پر مبارک کے مستحق ہیں، پی ڈی ایم مینٹگز میں سینٹ الیکشن اور ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

 لاہور پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کے نئے یوٹرن پر انہیں مبارک باد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیرملکی فارن فنڈنگ کیس کو تسلیم کرلیا، پی آئی اے کا طیارہ روکا جانا بدحالی کی بدترین مثال ہے، مہنگائی کے طوفان میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کیلئے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔

  پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے پی ڈی ایم الحاق کے حوالے سے واضح کردیا کے سیاسی الحاق ہے انتخابی نہیں فیصلہ ہوچکا ہے استعفوں کے ذریعے سینٹ الیکشن نہیں رکوائے جا سکتے، انتخابی عمل میں حصہ لیتے ہوئے حکومت کو ایکسپوز کریں گے۔

 پیپلز پارٹی جماعتی الیکشن کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹیوں میں الیکشن ہونے چاہئیں مگر سب سے پہلے ملکی انتخابات کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی۔     

Shazia Bashir

Content Writer