سینما مالکان محکمہ ایکسائز سے طاقتور ہوگئے،ٹیکس دینے سے انکار

سینما مالکان محکمہ ایکسائز سے طاقتور ہوگئے،ٹیکس دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود : سینمامالکان نئے ٹیکس کلچر کے سامنے ڈٹ گئے ، محکمہ ایکسائز کوانٹرٹینمنٹ ٹیکس دینے سے انکار کردیا۔

سینما گھر مالکان محکمہ ایکسائز سے طاقتور،سینما مالکان نے محکمہ ایکسائز کو انٹرٹینمنٹ ٹیکس نہ دینے کی ٹھان لی،سینما مالکان کی ڈی جی ایکسائز کو 20 فیصد کی بجائے پوائنٹ فائیو ٹیکس ادائیگی کی آفر کردی۔
سینما مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 500 سینما گھر بننے تک انٹرٹینمنٹ ٹیکس وصول نہ کیا جائے،صوبہ بھرمیں ابھی 133 سینما گھر ہے، فلم انڈسٹری بدحالی کا شکار ہے۔
محکمہ ایکسائز کے حکام نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق سینما مالکان سے 20 فیصد ٹیکس وصول کرینگے،قانون کے ترمیم نہ ہونے تک ٹیکس میں کمی نہیں ہو سکتی،10 سال بعد یکم جنوری سے انٹرٹینمنٹ ٹیکس وصولی کا عمل شروع ہونا تھا۔

اعلیٰ افسران کی عدم دلچسپی سے تاحال ٹیکس وصول کاعمل شروع نہ ہو سکا،روایتی طور پر انٹرٹینمنٹ ٹیکس وصولی کیلئے سینما گھروں پر انسپکٹرز کی تعیناتیاں کی گئیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer