پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل لگانے کا عمل شروع  

پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل لگانے کا عمل شروع  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل لگانے کا عمل شروع ،  نرسنگ کالجز میں پرنسپل کی تعیناتی کیلئے 6مئی تک درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ درخواستیں وصول کرکے انٹرویوز کے ذریعے پرنسپلز نرسنگ کالجز کی سلیکشن کرے گا۔کالج آف نرسنگ میو ، کالج آف نرسنگ جنرل ہسپتال کی پرنسپل کیلئے درخواستیں طلب ،کالج آف نرسنگ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی پرنسپل کیلئے درخواستیں طلب ،ڈی ایچ کیو فیصل آباد،   بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی کے نرسنگ کالج کی پرنسپل کیلئے درخواستیں طلب ، نرسنگ کالج نشتر ہسپتال ملتان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کی پرنسپل کیلئے درخواستیں طلب ،  اوکاڑہ ، نارووال ، خوشاب  ، چکوال اور گجرات کے نرسنگ کالجز کی پرنسپل شپ کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

پرنسپل نرسنگ کالج کی اہلیت پر پورا اترنے والی نرسز درخواستیں جمع کروائیں گی۔