ادویات کی قلت پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ تک پہنچ گئی

ادویات کی قلت پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آصف جعفری: پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ میں ہسپتال کی ادویات کے فنڈز دستیاب نہیں، ایم ایس ہسپتال نے ادویات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ میں پولیس ملازمین اور انکے خاندان کے لیے ہسپتال تعمیر کیا گیا ۔جس کا مقصد25 ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں اور انکے بیوی بچوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ایم ایس ہسپتال نے مراسلہ لکھا ہے جس میں ادویات نہ ہونے اور آپریشن کے لیے ڈسپوزیبل اشیاءنہ ہونے کا ذکر کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق ادویات کی فراہمی اور دیگر اشیا کے لیے فنڈز ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جاری کرنے تھے جو جاری نہیں کیے گئے۔ تنخواہوں کی مد میں بجٹ سیکنڈری اینڈ پرائمری ہیلتھ سے آرہا ہے۔ باقی کا فنڈ ہوم ڈیبارٹمنٹ کی جانب سے آنا تھا جو نہیں آیا ۔مراسلےمیں بتایا گیا ہے کہ100 سے زائد مریض ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بہتر طریقے سے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے انہیں فوری طور پر فنڈز فراہم کیے جائیں ۔