ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے سٹیٹس ایپ ڈیٹ فیچر کو مزید بہتر کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع کردی ۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ ایپ بار میں سٹیٹس اپ ڈیٹ کو لانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ ایپ کی ٹاپ بار وہ جگہ ہے جہاں پروفائل آئیکون نظر آتا ہے اور وہاں سے ہی سٹیٹس تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔اس فیچر کے ذریعے جن افراد سے آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، ان کے اسٹیٹس چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔ اس فیچر سے صارفین کو چیٹ ٹیب سے نکلے بغیر سٹیٹس دیکھنے کا موقع ملے گا۔
جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے سٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی فراہم کرنے کیلئے مختلف طریقوں کو جانچا جا رہا ہے۔ایپ ٹاپ بار کے ساتھ ساتھ چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر بھی کانٹیکٹس سٹیٹس اپ ڈیٹس ایک قطار میں نظر آئیں گے۔ بالکل اولڈ اسٹیٹس ٹیب کی طرح، البتہ جن کانٹیکٹس کو آپ نے ہائیڈ کیا ہوا ہوگا، ان کے اسٹیٹس نظر نہیں آئیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور بیٹا (beta) صارفین کو بھی دستیاب نہیں، تو کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔