(عابدچوہدری)آج کولمبومیں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لئے سٹہ بازوں نے بھی کمر کس لی۔
سٹہ بازوں نے بھارت کو 36 پیسے ریٹ کے ساتھ فیورٹ قرار دے دیاجبکہ پاکستان کی جیت کا بھاؤ 2روپے 40 پیسے مقررہے۔
میچ میں انفرادی سکور کیلئے بھارت کے ایشان کشن اور تلک ورما فیورٹ ہیں،پاکستانی بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا فیورٹ ہیں۔
باؤلنگ میں بھارت کی جانب سے ورون چکروتی اور ارشدیپ فیورٹ ہیں،پاکستانی باؤلرز میں زیادہ وکٹیں لینے کے لیے ابرار اور عثمان طارق فیورٹ ہیں۔
بک میکروں کے مطابق میچ میں اربوں روپے کا جوا ہونے کی امید ہے۔