ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد سعید کا سینیٹ سے استعفیٰ، اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کی تجویز دی

مراد سعید کا سینیٹ سے استعفیٰ، اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کی تجویز دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو خط کے ذریعے بھجوایا اور ساتھ ہی پارٹی کو مشورہ دیا کہ سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری طور پر استعفیٰ دیا جائے۔

استعفے کے متن میں مراد سعید نے لکھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی اور غیر قانونی بنیادوں پر قائم ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں شریک ہے جبکہ اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ ہمیں سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے اجتماعی طور پر استعفے دینے چاہئیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے مراد سعید کے استعفے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ مراد سعید 2025 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے اب تک حلف نہیں اٹھایا تھا۔