سٹی42: پاکستانی یوتھس کے موٹیویشن گورو اور سورس آف انسپیریشن عاطف اسلم کے نئے سونگ کی ایک ہی دن میں دھوم مچ گئی۔ عاطف اسلم کے سونگ کی ویڈیو میں بھی صرف عاطف اسلم ہیں، یا دریا ہے اور دریا کا کنارا ہے۔
عاطف اسلم کے سونگ کی سب سے خاص بات عاطف اسلم کی آواز ہے جس کی گہرائی دریا کی گہرائی کو مات دیتی دکھائی دیتی ہے۔
عاطف اسلم کے اس نئے سولو کی ویڈیو گریفی کینیڈا کے ایک دریا پر کی گئی ہے۔ ماحول میں گہری خاموشی کا تاثر نمایاں ہے اور آسمان کا افق بھی گہرائی کے ہی تاثر کو بڑھاتا ہے۔
عاطف اسلم نے اپنے نئے سولو کو اپنے سوشل پلیٹ فارم "بارڈر لیس ورلڈ " پر بھی پوسٹ کیا ہے۔
عاطف اسلم کا یہ سونگ بارڈر لیس ورلڈ کے پہلے سیزن کا چوتھا گانا ہے.