ویب ڈیسک : سٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے پنجاب حکومت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی، صوبے کے ایک لاکھ سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
مفت لیپ ٹاپس اسکیم کے تحت پنجاب حکومت آئندہ ماہ جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی شروع کردے گی، صوبے کے ایک لاکھ 10 ہزار سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔
سٹوڈنٹس کو جو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے ان کا ماڈل کور آئی 7 ہوگا، صرف سرکاری جامعات، کالجز اور میڈیکل کالجز کے طلباء کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو لیپ ٹاپس نہیں ملیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پورٹل کی تیاری کی جارہی ہے جس پر طلباء اپلائی کرکے لیپ ٹاپس حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوسکیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک لیپ ٹاپ کی مارکیٹ قیمت 3 لاکھ روپے ہے، پنجاب حکومت نے 2 لاکھ 30 ہزار میں ایک لیپ ٹاپ خریدا ہے۔