گلوکار ساحر علی بگا کا نیا  گیت ’ وشملے ‘ 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا   

Shir Ali bagga,new song,City42
کیپشن: Sahir Ali bagga,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گیت ’ وشملے ‘ کا پوسٹر جاری، گانا 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا جنہوں نے کئی سپرہٹ فلموں اور ڈراموں کے میوزک کمپوز کرنے کے علاوہ میوزک انڈسٹری کو اپنی آواز کے ذریعے ’بازی‘ اور ’ڈھولا‘ جیسے مشہور گیت دیئے۔ اب کی بار ساحر علی بگا اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک اور گیت کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ساحر علی بگا نے ’ وشملے ‘ نام سے گیت تیار کیا ہے جس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ساحر علی بگا کے ہمراہ اس گانے میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز بھی شامل ہے۔ اردو، پنجابی اور بلوچی زبان میں بنائے گئے گیت کو 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار ساحر علی بگا کہتے ہیں  ہمیشہ کوشش رہی کہ ایسا میوزک دیا جائے جسے لوگ پسند کریں، شادیوں پر لوگوں کو بھارتی میوزک لگاتے دیکھا۔ اس گانے کی ریلیزکے بعد لوگ خوش کے لمحات  کے دوران بھارتی میوزک کو بھول جائیں گے۔ ساحر علی بگا نے کہا کہ  گلوکارہ نازیہ حسن اور ذوہیب حسن کے بعد ڈوئٹ سنگر نہیں تھے، آئمہ بیگ کے ساتھ ڈوئٹ گیتوں کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ گانے کی ویڈیو پر ڈائریکٹر عدنان قاضی نے بڑی محنت کی ہے جس میں صرف پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔