ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے انتہائی بری خبر

airplane tickets price has been increased
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈالر کی قدر میں اضافہ، فضائی ٹکٹوں پر مسلسل اثر انداز ہونے لگا۔ بیرون ملک جانے والی مسافروں کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافے سے لاہور سے جدہ، مدینہ ٹکٹ میں 28 ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔لاہور سے دبئی ٹکٹ میں 11 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہو گیا۔لاہور سے دبئی یک طرفہ کم از کم  کرایہ 88ہزار سے بڑھ کر 99 ہزار روپے تک ہو گیا۔

لاہور سے کراچی کرائے میں 7ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔لاہور سے کراچی دوطرفہ کرایہ  34ہزار سے بڑھ کر 41 ہزار روپے ہو گیا۔لاہور سے استنبول کرائے میں 15ہزار روپے سے زائد اضافہ، یک طرفہ کرایہ 1لاکھ 88 ہزار روپے ہو گیا۔لاہور سے ٹورنٹو کرائے میں 35ہزار روپے سے زائد اضافہ، یک طرفہ کرایہ  5لاکھ 3 ہزار روپے ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 10 سے12 روپے کی کمی ہوئی ہے۔