ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور گلوکارہ کے والد روڈ حادثے میں ہلاک

نامور گلوکارہ کے والد روڈ حادثے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد ایک  روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریپر نکی مناج کے والد 64 سالہ رابرٹ میراج نیویارک میں سڑک کنارے چہل قدمی کررہے تھے کہ انہیں کار سوار نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔

رابرٹ میراج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک دن زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے جب کہ گلوکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان میں مرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم  پولیس ترجمان نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو تصدیق کی ہے کہ مرنے والے شخص نکی مناج کے والد تھے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer