شراب کی فروخت پر پابندی کیخلاف قرارداد جمع

شراب کی فروخت پر پابندی کیخلاف قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر خلیل طاہر سندھو نے شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں شراب ہر مذہب میں حرام ہے کسی حرام چیز سے وصول کردہ ٹیکس کس قومی خزانہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسیحی برادری کی نمائندگی کرنیوالے رکن خلیل طاہر سندھو نے قرارداد جمع کروائی، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام الہامی کتابوں اور مذاہب میں شراب حرام ہے، 1979 میں مسیحی برداری کو بلا مطالبہ پرمٹ جاری کیے تھے جو کہ مہذاہب کی بدنامی کا باعث ہے۔

خلیل طاہر سندھو کا قرارداد میں کہنا ہے کہ شراب کا موصول کردہ ریونیو و ٹیکس سالانہ بجٹ میں شامل ہوتا ہے، اس بجٹ سے تمام سرکاری ملازمین و ممبران پارلیمنٹ کو تنخواہ ادا ہوتی ہے جس میں شراب سے وصول شدہ ریونیو بھی شامل ہوتا ہے۔

رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ تمام جاری شدہ بنام پرمٹ ہولڈ فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور جن جن ہوٹلز میں شراب کی فروخت ہوتی ان کے تمام بار فوری طور پر سیل کیے جائیں۔