ایس ایس پی مفخر عدیل اورشہباز تتلہ کے کیس میں نیا موڑ ،قریبی ساتھی گرفتار

 ایس ایس پی مفخر عدیل اورشہباز تتلہ کے کیس میں نیا موڑ ،قریبی ساتھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک ) ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ ایڈووکیٹ کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نےدونوں کےقریبی دوست اورعینی شاہد اسد بھٹی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ کو لاپتہ ہوئے 8 روز گزرگئے، پولیس تاحال ایس ایس پی اوراس کے دونوں دوستوں کا  سراغ نہ لگا سکی،  فرانزک سائنس ایجنسی نے گھر کو 48 گھنٹے بعد کلیئرقرار دے دیا، ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کےلاپتہ ہونےکےکیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، پولیس نے دونوں کے قریبی دوست اور عینی شاہد اسد بھٹی کو گرفتار کر لیا،اسد بھٹی کو بھٹہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ اسد بھٹی نےتفتیش میں اہم انکشافات کر دیئے،اسد بھٹی کے بیان کے بعد فیصل ٹاؤن گھر سے کیمیکل کاڈرم قبضے میں لیا گیا، شہباز تتلہ اور مفخر عدیل کے ساتھ اس روز اسد بھٹی بھی موجود تھا،ایس یس پی مفخر عدیل شہباز تتلہ کے اغوا میں ملوث ہے،تفتیش میں سامنے آنے والے حقائق مفخر عدیل کے خلاف جانے لگے۔

پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،علاوہ ازیں پولیس نےمفخرعدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا، نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے بعد مفخر عدیل پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ سے بیرون ملک نہیں جا سکیں گے،مزید انکشافات سامنے آئے ہیں کہ مفخر عدیل اپنے دوست کے گھر روپوش ہیں ان کا دوست اعلیٰ سرکاری افسر ہے.

ذرائع کا کہناتھا کہ اعلیٰ پی ایس پی افسران کی مداخلت کی وجہ سے مفخر عدیل تاحال مفرور ہے، پولیس سروس آف پاکستان کےافسران کا ایک گروپ مفخر عدیل کو بچانا چاہتا ہے،مفرور ہونے سے قبل شعبہ ہونے کے باوجود مفخر عدیل کو حراست میں نہیں لیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹیموں نے ماڈل ٹاؤن گھر کی دوبارہ تلاشی شروع کر دی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں ماڈل ٹاؤن گھر پر موجود ہیں، تفتیشی ٹیموں کو مفخر عدیل کے خلاف اہم شواہد ملنے کا قوی امکان ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer