ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن عباس حیدر نے نئی فلم سائن کرلی

محسن عباس حیدر نے نئی فلم سائن کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر فلم" ونس اپون اے ٹائم ان کراچی" میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے فلم سائن کرنے کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر دی ہے،  فلم کو ہدایت کار ابوعلیحہ ڈائریکٹ کریں گے جبکہ علی معین نے فلم کا سکرپٹ تحریر کیا ہے۔

محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ اس فلم میں تفریح کے ساتھ لوگوں کو معاشرتی پیغام بھی دیا گیا ہے اس کے علاوہ معاشرے کی تلخیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں۔

View this post on Instagram

#OnceUponaTimeInKarachi ???? #MohsinAbbasHaider @nausheenshah4

A post shared by Mohsin Abbas Haider (@mohsinabbashaider) on

 اپنے ایک انٹرویو  میں محسن عباس حیدر کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ابھی فلم سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتاسکتے تاہم وہ فلم میں ناصر نامی لڑکے کا کردار ادا کررے ہیں، جو زندگی میں کافی سمجھوتے کرتا ہے تاہم ایک دن وہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا ہے جس کے باعث وہ بہت سارے لوگوں کی آواز بن جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس محسن عباس حیدر اور ان کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور علیحدگی کی خبریں میڈیا پر زیرگردش رہی تھیں اور اس وجہ سے محسن عباس حیدر کو نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام سمیت کئی پراجیکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer