کھابوں کے شوقین لاہوریوں کیلئے اچھی خبر

کھابوں کے شوقین لاہوریوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) کھابوں کےشوقین لاہوریوں کےلیے ماڈل ٹاؤن ایم بلاک میں ہاوس آف ٹیسٹ کے نام سے ریسٹورنٹ کی اوپننگ،تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی نےافتتاح کیا۔

  کھابوں کےشوقین افراد کیلئے خوشخبری، منفرد ذائقوں کا ریسٹورنٹ ’’ہاوس آف ٹیسٹ‘‘ ریسٹورنٹ  شہریوں کے لیے کھول دیا گیا، افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعداد نےشرکت کی، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی علی چودھری،سید عزادار،قاصد حسین عزادار،ثاقب رائے ،فیضان علی،عمر نصیب نعمان اور زریس خان لودھی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 لانچنگ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی کھانوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ لوگوں نے ہاوس آف ٹیسٹ کے پرسکون اور دل رُبا ماحول کو خوب سراہا، کہا کہ ایسی ہی کسی جگہ کی لاہور میں ضرورت تھی جہاں فیملیز آرام دہ ماحول میں کھابوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔