خصوصی بچوں کیلئے بس سروس منصوبہ حکومتی نااہلی کی نذر

خصوصی بچوں کیلئے بس سروس منصوبہ حکومتی نااہلی کی نذر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) خصوصی بچوں کیلئے بس سروس منصوبہ حکومتی نااہلی کی نذر ہوگیا، رواں سال منصوبے کیلئے مختص20 کروڑ میں سے تاحال ایک دھیلہ بھی جاری نہ کیا جاسکا، نئی بسوں کی خریداری کا منصوبہ کھڈے لائن لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق راواں سال حکومت پنجاب نے شہر سمیت صوبہ بھر میں قایم اسپیشل سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا منصوبہ بنایا جس کے لیے مالی سال دوہزار اٹھارہ انیس میں بیس کروڑ روپے کے بجٹ مختص اور منظور کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جانے والی سرکاری اداروں کا کرگردگی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بسوں کی خریداری تو الگ موجودہ بسوں می میٹینس کے لیے بھی کوئی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں خصوصی بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی بسوں کی میٹینس کے لیے اسپیشل ایجوکیشن کے حکام سے رجوع بھی کیا گیا لیکن شنوائی نہیں ہویی۔ زرائع نے بتایا ہے کہ اسپیشل بچوں کی کھٹارہ بسوں کی تبدیلی اور نئی بسوں کی خریداری کے لیے حکومت نے بھی کوئی توجہ نہیں دی، محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بسوں کی خریداری کے لیے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی ڈیمانڈ کے بعد فنڈز کا اجرا ہوا گا جس کے لیے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی فنڈز کے اجرا کی منظوری لینا لازمی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer