جناح ہسپتال کی لفٹس تاحال خراب، انتظامیہ خاموش

جناح ہسپتال کی لفٹس تاحال خراب، انتظامیہ خاموش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی بھٹی: جناح ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی، صحت کے لیے کروڑوں کے فنڈز کے دعوے لیکن جناح ہسپتال کی 8 میں سے 7 لفٹس تا حال بند ہیں۔ بار بار نشاندہی کے باوجود محکمہ صحت پنجاب کی خاموشی برقرار۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کے بڑوں ہسپتالوں میں ایک جناح ہسپتال ہے، جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض اور انکے لواحقین آتے ہیں۔ مریضوں اور بزرگ شہریوں کے لیے ہسپتال میں 8لفٹس لگائی گئی ہیں۔ جن میں سے 7 کام ہی نہیں کرتیں۔ ایک لفٹ کام کرتی ہے جس کے باہر مریضوں اور انکے لواحقین کا رش لگا رہتا ہے۔

دوسری جانب بار بار نشاندہی کے باوجود محکمہ صحت پنجاب خاموشی کا کردارادا کر رہا ہے۔ جبکہ چار لفٹو٘ں کے باہر لکھا ہے کہ مرمتی کا کام جاری ہے، لیکن ان بینرز کو لگے کئی ماہ گزر چکے، کہیں لفٹوں کے باہر مریضوں کے لواحقین بستر بچھا کر سوتے ہیں تو کہیں لفٹوں کے باہر مریضوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں نصب کردی گئی ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کوئی مرمتی کام نہیں ہورہا۔

حکومت کی جانب سے دعوؤں کے بعد عوام صرف اس بات کی منتظر رہتی ہے کہ یہ کب پورے ہونگے لیکن یہ صرف دعوے ہی رہ جاتے ہیں۔ مریضوں نے لفٹوں کو جلد چالو کرنے کی اپیل کی ہے۔