سٹی42: بارانِ رحمت لاہور پر تو نہیں برسا لیکن حجازِ مقدس کے مکینوں کی سنی گئی۔ آج سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں سرما کی بارش کا سلسلہ چل پڑا ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور ملک کے دیگر صحرائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برس رہی ہے۔ جسکی وجہ سے خشک سردی کے موسم کا خاتمہ ہو گیا ہے اور ماحول میں خوشگوار خنکی کے ساتھ طراوت آ گئی ہے۔
صحرائی علاقوں میں سردی میں بھی کچھ اضافہ ہوگیا ہے۔
بعض نشیبی صحرائی علاقے زیر آب آئے ہیں۔ سعودی ریسکیو ادارے دفاع المدنی نے مملکت کے شہریوں اور غیر ملکیوں کو سفر میں اختیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک موسم ایسا ہی رہے گا۔ گاہے گاہے بارش ہوتی رہے گی۔