ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے؛ وزیر خزانہ 

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے؛ وزیر خزانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے  ملاقات ہوئی ۔

اے ڈی بی وفد میں  نمائندگی کنٹری ڈائریکٹر ایما کر رہی تھیں اے ڈی بی کی ڈائریکٹر جنرل وسطی اور مغربی ایشیاء بھی وفد میں شامل تھیں اے ڈی بی  نے معاشی اصلاحات، ترقیاتی اثرات اور نجی شعبے کے فروغ پر اتفاق  ہوا۔ وزیرِ خزانہ نے  ترقیاتی منصوبوں میں تیزی اور بہتر عملدرآمد پر زور دیا ۔

حکومت  نے  نتائج پر مبنی ترقیاتی شراکت داری کا عزم کیا ۔

وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہےٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔نجکاری کے عمل میں پیش رفت ہو رہی ہے ۔سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔برآمدات، آئی ٹی سروسز اور ترسیلاتِ زر میں بہتری آئی ہے ۔

اے ڈی بی  نے  پاکستان کو مزید بجٹ سپورٹ کی یقین دہانی دلائی ، نجی شعبے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔