سٹی42: سیلز ٹیکس کے لئے اب تک رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں اور دوکانداروں کی شامت آ گئی۔
ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے ایک اور سخت اقدام کر دیا۔
سیلز ٹیکس کے لئے اب تک رجسٹریشن نہ کروانے والے تاجروں کے ساتھ جو بھی کاروبار کرے گا اس کے لئے ان غیر رجسٹرڈ افراد کی شناخت ظاہر کرنا ضروری ہو گا۔
غیر رجسٹرڈ افراد سے کاروبار کرنے والوں کے لئے اپنی انوائس کے لیے غیر رجسٹرڈ کاروباری شخس کا شناختی کارڈ نمبر یا این ٹی این دینا لازم ہو گا۔
اس لازمی تفصیل کے بغیر کوئی سیلز ٹیکس انوائس قابل قبول نہیں ہو گی۔
اس سےپہلے غیر رجسٹرڈ افراد کو زائد ٹیکس ادائیگی کر کے شناخت چھپانے کی سہولت حاصل تھی۔
اس نئے انتظام کے بعد سیلز ٹیکس کے لئے رجسٹرڈ نہ ہونے والے تمام کاروباری لوگوں کا لین دین کا مکمل ڈیٹا فیڈرل بیورو آف ریوینیو مین جمع ہو گا اور ان سے سیلز ٹیکس ایویژن کے حوالے سے زیادہ سخت بازپرس کی جائے گی۔