راودلشاد:تعلیم،ٹیکنالوجی،صحت،انفراسٹرکچر،نوجوانوں کی ترقی،عوامی سہولت کیلئےبڑےفیصلے، پنجاب حکومت نےمحکموں میں ہونیوالی کرپشن و کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا سخت کر دیا۔
3ماہ میں ہر محکمے کی مکمل انکوائری مکمل ہوگی ،کرپشن صفر ہوگی اور جوابدہی یقینی ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31 واں اجلاس ہوا جس میں تاریخی فیصلے کئے گئے۔
پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا نیا باب،راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی بنے گا، ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے 1 سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانےکاہدف، پنجاب کابینہ کی جدید ٹریفک لائٹس سے لاہور میں ٹریفک کا نظام بدلنے کی منظوری، پنجاب میں زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑکیں محفوظ بنائی جائیں گی۔
شہری زندگی کو آسان و محفوظ بنانے کیلئےہرشہرکی ہرروڈ کےگڑھوں کوپُرکیاجائےگا، امتحانات اب شفاف اور معیار کے مطابق ہونگے، پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہیڈ ٹیچر کیلئے الاؤنس 5ہزار سے 10ہزار کردیا۔
لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دے دیا گیا، غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کے لیے ایک لاکھ روپے انعام، گندم کاشت کاہدف دوسروں صوبوں سے پہلے پوراکرنےپروزیر زراعت اورٹیم کو مبارکباد، پی ایچ اے لاہور کو شاندار کارکردگی پر شاباش مل گئی، مذہبی رہنماؤں کی قدر ، کمیونٹی کی خدمت کو فروغ،امام مسجد کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کا کہنا تھا ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی، سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں،سکل ڈویلپمنٹ کے سٹرکچرپلاننگ یونٹ میں 24خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری، مختلف میڈیکل انسٹی ٹیوشنز میں عارضی بھرتیوں میں پابندی میں نرمی کی منظوری، فاریسٹر، فاریسٹ گارڈ ،ڈرائیور کی خالی آسامیوں کی بھرتی کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ایجوکیشن،کریکولم،ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کی بھرتی کیلئےپابندی میں نرمی، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز میں بھرتیوں میں پابندی میں نرمی کی منظوری، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرپرسن، سیکرٹریز ، کنٹرولر کی تعیناتی کی منظوری، سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر کے مختلف ادارو ں میں ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی ایڈہاک بھرتیوں کی منظوری، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کےنئےاداروں میں گریڈ5سےگریڈ15تک نان گزٹیڈسٹاف کی بھرتی کی اجازت۔
چیچہ وطنی،کمالیہ، پیر محل، شور کوٹ روڈ 46کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع کی منظوری، ہولی فیملی ہسپتال فیصل آباد کیلئے درکار ضروری آلات کی خریداری، 100بیڈزمدراینڈچائلڈہسپتال مری کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کرنے، گوجرانوالہ میں مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام ،چیف منسٹر پنجاب لائیوسٹاک ای کریڈٹ سکیم اور ضلع قصور کی 66ڈویلپمنٹ سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔