ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

بارش کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں اثرانداز ہونے لگا جس سے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔ 

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer