ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار

پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافےاور مہنگائی کی وجہ سے معاشی صورتحال ابتر ہوچکی ہے۔ڈالر کی قیمت میں اضافے اور گزشتہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے باعث  ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردی، جس میں بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد اور پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنےکی شرح 26.6 فیصد ہے۔

، رپورٹ میں کہا کہ بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد اور بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا، سیلاب سے گندم کی بوئی متاثر ہو رہی ہے، سیلاب سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے

اے ڈی بی نے پیش گوئی کی کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے اور پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سےکم ہوگئی ، پاکستان اور بنگلادیش کے سیلابوں نےمعاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کے بجائے 6.3 فیصدرہے گی، رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے۔