چیف سیکرٹری کا افسران کے تاخیر سے دفترآنے کانوٹس

چیف سیکرٹری کا افسران کے تاخیر سے دفترآنے کانوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف سیکرٹری نے افسران کے تاخیر سے دفترآنے کانوٹس لے لیا، تمام محکموں کے سیکرٹریوں اور افسران کو وقت پر دفاتر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ۔
 چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے افسران کے تاخیر سے دفاتر آنے کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے افسران کو بروقت دفاتر پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے افسران کو  ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹی کے وقت سے قبل دفتر نہ چھوڑیں۔ چیف سیکرٹری  کی  تمام محکموں کے سیکرٹریوں کو  کہا کہ  وہ اوپن ڈور پالیسی کو اپنائیں، شہریوں کے مسائل سنیں اور انہیں حل کریں۔

 چیف سیکرٹری کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ افسران اپنے ماتحت عملے کی دفاتر میں حاضری بھی چیک کریں، خود بھی وقت پر آئیں اور ماتحت عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں۔