تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ

NCOC
کیپشن: NCOC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ ۔ این سی او سی کے اجلاس میں اتفاق ۔ وزرائے تعلیم کی سفارشات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ۔ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ۔تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری کے آخرمیں ہوں گی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔

این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں تمام اکائیوں سے مشاورت کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہےگزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارتِ صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا۔