ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کاپی ڈی ایم کو اہم مشورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کاپی ڈی ایم کو اہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے،عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کیخلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے،عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفیٰ پولیٹیکس بھی بری طرح ناکام ہو گی، اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی، اپوزیشن 2023تک صبر اور آرام کرے.عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست میں کوئی جان نہیں، ان میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کرنے کا حوصلہ ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ( پی ڈی ایم) قائدین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پی ایچ اےنےسرکاری املاک کونقصان اورتاریخی ورثےکی پامالی کوجوازبنایا ہے ۔ پی ایچ اےنےتخمینہ لاگت اوردرخواست کاڈرافٹ تیار کر لیا ۔ مریم نواز،خواجہ سعد رفیق،راناتنویر حسین،طلال چودھری ، رانا ثنا اللہ،ملک محمدپرویز ، شائستہ پرویز ملک ، کھوکھربرادران،مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت150نامعلوم گارڈزکونامزدکیا گیا،سرکاری املاک کےنقصان کا ذمہ دار پی ڈی ایم قیادت کو قراردیاگیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer