(وقاص احمد) لوئر مال پر احتجاج کرنے والے وکلاء کی موٹر سائیکل سوار شہری پر تشدد کی ویڈیو منطر عام پر آگئی، وکلاء گردی پر سینئر صحافی حامد میر نے تنقید کی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احتجاج سے بچ نکلنے کی کوشش کرنے والے شہری کو وکیل روک کر اس کی موٹر سائیکل کی چابی نکال لیتے ہیں، شہری ایمرجنسی کی وجہ سے جانا چاہتا ہے، وکلاء سے راستہ دینے کی اپیل کرتا ہے، جس کے جواب میں وکلاء کہتے ہیں آپ کو ہم وکیل کھڑے دکھائی نہیں دے رہے، واپس چلے جاؤ یہاں سے موٹر سائیکل لے کر، ہم احتجاج کررہے ہیں۔
تینوں اسیں وکیل کھڑے نظر نہیں آ رہے ؟؟
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) December 14, 2019
چل واپس مڑ ایتھوں اپنی موٹر سائیکل لے کے اسیں احتجاج کر رہے آں ۔۔
ایک تھپڑ !!!!
ملک میں ہو کیا رہا ہے ؟ pic.twitter.com/umHqqnqmZw
مکالمے کے بعد وکیل شہری کو تھپڑ مار دیتا ہے جبکہ شہری بے یارو مددگار وکلاء کا ظلم سہتا ہے، وکلاء گردی پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی تنقید کی، حامد میر نے اپنے ایک ٹویٹ میں علی احمد کرد اور رضا ربانی کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آپ ان لوگوں کی حمایت کر رہے ہیں جو سڑکوں پر لوگوں سے بغیر تھپڑ کے بات ہی نہیں کرتے، شہری کو تھپڑ مارنے کا واقعہ چند روز پہلے پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو وکلاء نےپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گھس کر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے پر خاتون سمیت 3 مریض انتقال کر گئے تھے۔