ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات ملیں یا نہ ملیں لیکن۔۔۔

ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات ملیں یا نہ ملیں لیکن۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات ملیں یا نہ ملیں ، اب شہری پارکنگ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، مزنگ ہسپتال انتظامیہ نے شعبہ حادثات کو غیر فعال ہونے پر پارکنگ سٹینڈ بنا ڈالا۔

صوبائی وزیر صحت کے حلقے میں واقع مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ حادثات کو انتظامیہ نے پارکنگ سٹینڈ بنا ڈالا، حلقے میں انتخابی مہم کے دوران ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے۔ مگر کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بیس بستروں پر مشتمل شعبہ حادثات کو فعال کرنے کا منصوبہ کئی سال بعد بھی پایہ تکمیل تک نا پہنچ سکا، غفلت کا یہ عالم کہ ایم ایس نے ہسپتال کے شعبہ حادثات کو پارکنگ سٹینڈ بنا دیا جبکہ ہسپتال کے اطراف میں گندگی کے جا بجا ڈھیر مزید بیماریوں کو سبب بننے لگے۔

کروڑوں کی لاگت سے بنایا گیا شعبہ حادثات اور لاکھوں روپے کے قیمتی آلات بھی بوسیدہ ہونےلگے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کسی قسم کی سہولت میسر نہیں، ضرورت پڑنے پر دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ حکومت بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے میں ناکام ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سپیشلائزڈ گائنی ہسپتال بنایا جائے گا۔ مارچ تک کئی سال سے بند پڑے شعبہ حادثات کو بھی فعال کریں گے۔

کچھ نا ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے، اسی غرض سے ہسپتال انتظامیہ نے شعبہ حادثات کو پارکنگ سٹینڈ میں تو تبدیل کر دیا، مگر دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ آخر کب غفلت کی نیند سے اٹھ کر شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم یقینی بناتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer