ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے نئی رزلٹ پالیسی تیار کر لی گئی

اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے نئی رزلٹ پالیسی تیار کر لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42)سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیخلاف شکنجہ کس لیا گیا، اساتذہ کا بھی امتحان ہوگا۔ کارکردگی جانچنے کیلئے نئی رزلٹ پالیسی تیار۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق نئی رزلٹ پالیسی پر پورا نہ اترنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے .

پنجاب میں سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے نئی رزلٹ پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس میں اساتذہ کی سالانہ کارکردگی مروجہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔ اس حوالے سے پنجاب میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لئے نئی رزلٹ پالیسی تیار کرلی گئی ہے جو جلد وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے ارسال کی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق نئی رزلٹ پالیسی پر پورا نہ اترنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کی ترقیاں بھی روکی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب اس پالیسی میں سکول سربراہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بھی نئی رزلٹ پالیسی میں شامل ہوں گے۔ اساتذہ کی نئی رزلٹ پالیسی میں گریڈ کے مطابق پچھلے تین سال کی کارکردگی جانچی جائے گی۔ ہیڈ ٹیچر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی انتظامی طورپر کارکردگی رپورٹ مرتب ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی پر پورا اترنے والے اساتذہ ہی اب پنجاب کے سرکاری سکولوں پڑھائیں گے۔

مزید دیکھئے:


علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔