ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے شہر جُبَیل میں پاکستانی اوورسیز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام یوم آزادی کی تقریب

سعودی عرب کے شہر جُبَیل میں پاکستانی اوورسیز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام یوم آزادی کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جُبَیل میں پاکستانی اوورسیز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب ہوئی ۔

جُبَیل میں پاکستانی اوورسیز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام پاکستان کا 79واں یومِ آزادی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ سید محمد لبیب کاظمی اور شاہنواز ہاشمی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ Rise Club اور Rising Star کے بچوں نے ٹیبلو، تقاریر اور ملی نغمات پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

تقریب میں سید انعام الحق، ماجد خان، رضوان، روح الامین اور  نزاکت حسین سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ صدر محمد اویس خلیل نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو OPN کے مشن سے جڑنے کی دعوت دی، جبکہ ماجد خان نے فکر انگیز خطاب کیا۔

تقریب کے انعقاد میں نائب صدر سیدہ عبیرہ رملہ بخاری اور صدر محمد اویس خلیل کی کاوشیں نمایاں رہیں۔ سیدہ عبیرہ رملہ بخاری کی خدمات کے اعتراف میں OPN بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے انہیں Special Appreciation بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر بچوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب نے پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد اور نئی نسل میں وطن سے محبت کے جذبے کو مزید اجاگر کیا۔