ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور نے حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور نبیل محمود نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی حکومت کی جانب سے مذاکرات کے نام پر ایک بار پھر لالی پاپ دیا گیا، جبکہ بیوروکریسی نے 6 ماہ قبل بھی ٹرانسپورٹرز سے وعدہ کیا تھا جس کی خلاف ورزی کی گئی۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ٹول ٹیکسز میں کیا گیا اضافہ واپس لے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور نے کسٹم کی جانب سے گاڑیوں کو بند کرکے قبضے میں لینے کا سلسلہ بھی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔