ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز عطا کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز عطا کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پر صدر مملکت نے  اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز  عطا کرنے کا اعلان کیا ہے 

وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی طرف سے  پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات ، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات عطا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو  یہ دنوں امتیازات 23مارچ 2026کو عطا کئے جائیں گے ۔پاور سیکٹر میں تاریخی 780ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی ، 191ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کھ فراہمی،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدات کی تجدید سے 3400ارب روپے کی قومی بچت، ملکی بجلی کی مستقبل کے پلانگ میں 4000ارب روپے کی بچت اور ایک سال مں سسٹم میں انقلابی اصلاحات کے صلے میں یہ اعزازات دیے جائیں گے۔