سٹی42: ترکیہ میں پولیس نے بدعنوانی کے الزامات میں 40 سیاستدانوں کو گرفتار کر لیا۔
ضلع بیوغلو کے میئر اور ان کے قریبی مشیروں سمیت حزبِ اختلاف کے 40 سیاستدانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سب پر کرپشن مین ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ترک میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق مبینہ کرپشن الزامات پر یہ گرفتاری حزبِ مخالف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے خلاف کئی ماہ سے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
استنبول کے میئر اور صدر طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف، اکرم امام اوغلو کو مارچ میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس گرفتاری کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گئے تھے۔
اکتوبر سے اب تک استنبول کے 26 میں سے 9 CHP ضلعی میئرز کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم وہ سب ان الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔