ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن ہاکی چیمئین شپ ؛ دونوں سیمی فائنل ہفتے کو اور فائنل اتوار کو ہوگا

ویمن ہاکی چیمئین شپ ؛ دونوں سیمی فائنل ہفتے کو اور فائنل اتوار کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب ویمن انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے ۔

پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ساہیوال نے سرگودھا کو 1-3 گول سے شکست دے دی ۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر فیصل آباد، ساہیوال،لاہور اور بہاولپور کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔۔ہفتے کے روز پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد کا مقابلہ بہاولپور سے ، دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کا مقابلہ ساہیوال سے ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا