ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن معرکہ حق 75 روپے کا یادگاری سکے کا اجرا کردیا گیا 

جشن معرکہ حق 75 روپے کا یادگاری سکے کا اجرا کردیا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سٹیٹ بینک نے جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری سکّے کا اجرا کردیا
حکومت  معرکہ ٔحق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی پر یادر گاری سکہ جاری کررہی ہے  
دھاتی ساخت: نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے ،سکے کا قطر30 ملی میٹر اور وزن  13.5 گرام ہے 
سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال بنا ہوا ہے ، پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے  پر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔

 چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپرعددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے۔ ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب  بالترتیب سکّے کی مالیت’’75 ‘‘ اور’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔  پچھلے رخ پر وسط  میں’’معرکۂ حق‘‘ لکھا ہوا ہے سکے پر  ہندسوں میں ’’2025 ‘‘کے الفاظ درج ہیں۔  
سکّے کے بالائی کناروں پر’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ رقم ہے۔ سکّے کے پچھلے رخ پردو لڑاکا طیارے،  بحری جہاز،   ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم  ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
  سکّہ سٹیٹ بینک  بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر  کے ایکسچینج کاونٹرز  پر  15 اگست 2025  سے دستیاب ہے ۔