ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی احسان نسیم 26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں گرفتار؛ 4 دن کا جسمانی ریمانڈ

صحافی احسان نسیم 26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں گرفتار؛ 4 دن کا جسمانی ریمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صحافی احسان نسیم 26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں گرفتار ہوگیا ، پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ملزم احسان نسیم کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کیجانب سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تفتیشی افسر نے کہا احسان نسیم کو پہلے سے گرفتار ملزم کے انکشافات پر گرفتار کیا گیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش بھی کرنی ہے اور نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی کرنی ہیں ، ملزم کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزم کیخلاف دہشت گردی، اقدام قتل، ڈکیتی، پیکا ایکٹ ودیگر دفعات کے تحت تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے