ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عالیہ نیلم، سائلہ اقراء شہزادی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گی۔
درخواست گزار نے سولہ جون 2022 کو مغوی کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے سی پی او فیصل آباد کو مغوی کی بازیابی کے لیے 20 جولائی تک مہلت دے رکھی تھی۔ گزشتہ سماعت کے دوران سی پی او فیصل آباد، صاحبزادہ بلال عمر، عدالت میں پیش ہوئے مگر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔سی پی او کی جانب سے پیش کی گئی سابقہ رپورٹ کے مطابق، مغوی کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مغوی کی عدم بازیابی پر متعلقہ پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اب عدالت 20 اگست کو کیس کی مزید کارروائی کرے گی اور پولیس حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرے گی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App