لوک گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے

 لوک گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ’کوک اسٹوڈیو‘ میں سُر بکھیرنے والے لوک گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے۔ 

کوک اسٹوڈیو، یورپ اور امریکہ میں پرفارم کرنے والے پاکستانی گلوکار اسد عباس کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے جو آج خالق حقیقی سے جا ملے، اسد عباس بچپن سے گلوکاری کرتے آ رہے ہیں اور ان کا تعلق بھی گلوکار گھرانے سے ہے۔ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جب کہ وہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر منصوبوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، انہوں نے پرائڈ آف پرفارمنس سمیت لکس ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

26 جون کو  گلوکار اسد عباس  نےحکومت، فنکار برادری اور عوام سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں علاج کے لیے کم از کم 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اچانک بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوا تاہم ڈاکٹرز نے دوائیں دیں وہ کھاتا رہا اور کام کرتا رہا لیکن کچھ دن بعد اچانک طبیعت خراب ہوئی اور جب اسپتال پہنچا تو پتہ لگا کہ دونوں گردے کام نہیں کررہے ، ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا پھر ٹرانسپلانٹ بھی کروایا لیکن کچھ دنوں بعد وہ گردہ بھی فیل ہوگیا اب ری ٹرانسپلاٹ کے لیے امریکہ جانا ہے ۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں، ان سے ڈائیلاسز برداشت نہیں ہوتا اور یہ کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔

واضح رہے کہ سال 2021 میں نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا ۔