ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوکراچی میں واردات کیلئے آئے ڈاکو عوام کے  ہتھے چڑھ گئے

 نیوکراچی میں واردات کیلئے آئے ڈاکو عوام کے  ہتھے چڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہیم صدیقی : نیوکراچی میں واردات کے لیے آئے ڈاکو عوام کے  ہتھے چڑھ گئے ۔ 

 نیوکراچی میں واردات کے لیے آئے ڈاکو عوام کے  ہتھے چڑھ گئے۔  شہری نے ایک ڈاکو پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی، جبکہ موقع پر موجود دیگر افراد نے آگ بجھادی، البتہ  شہریوں کی جانب سے ڈاکووں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ 
بلال کالونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو عوام سے بچایا ۔ 

 ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی  کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو تھانے منتقل کردیا ہے، ملزمان کی شناخت عبداللّہ اور شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان سے دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برامد ہوئی ہے۔ مقدمہ درج کرکے کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔