بین اسٹوکس کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

بین اسٹوکس کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیدیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بین اسٹوکس کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے اسٹوکس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، انہیں مڈل آرڈر میں ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہماری بیٹنگ کو طول ملے گا۔

جوز بٹلر نے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کیلئے اسٹوکس آئی پی ایل کا سیزن چھوڑ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنا سارا فوکس اب ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں لیکن بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے قبل انہیں انگلش ٹیم میں واپس لائے جانے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔