اداکارہ ایمن سلیم اب نئے روپ میں نظر آئیں گی

اداکارہ ایمن سلیم اب نئے روپ میں نظر آئیں گی
کیپشن: aymen saleem
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم  نے   اداکاری کے بعد اب  میزبانی کی طرف آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ 

 رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سوشل میڈیا صارف نے ایمن سلیم کا موازنہ ندا یاسر سے کیا  اور  کہا کہ آپ میزبانی کیوں نہیں کرتیں؟ آپ جس طرح بغیر رُکے بولتی رہتی ہیں آپ ندا یاسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گی۔   

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل اداکاروں اور میزبانوں کے درمیان موازنہ کرنے پر ایمن سلیم نے برہمی کا اظہا ر کیا  اور کہا    کہ آپ کو کچھ بھی زیادہ اچھے طریقے سے کرنے کے لیے کسی دوسرے کو ہرانا ضروری نہیں ہوتا  بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا اور ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسے میں آپ کی رائے سے متفق ہوں مجھے لگتا ہے کہ میں گیم شو بہترین طریقے سے ہوسٹ کرسکتی ہوں۔