ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محبت کا انو کھا کارنامہ سامنے آ گیا

محبت کا انو کھا کارنامہ سامنے آ گیا
کیپشن: plane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں لڑکی اور لڑکے کے ایک دوسرے کو بھیجے گئے  پیغامات نے جہاز کی روانگی میں 6 گھنٹے تاخیر کروا دی ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کے شہر بنگلور کے ایئر پورٹ پر انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا  ۔ لڑکا اور لڑکی کے ایک دوسرے کو   بھیجے گئے  پیغامات کی وجہ سے جہاز کی پرواز میں 6 گھنٹے  کی تاخیر ہو گئی۔

بنگلور سے پرواز نے ممبئی کیلئے روانہ ہونا تھا  جہاز میں سوار مسافر کی میسج پر اپنی محبوبہ سے ہونے والی گفتگو ساتھ بیٹھے مسافر نے پڑھ لی۔  اس نے یہ معاملہ جہاز کے عملے کے سامنے رکھا  تو فوری طور پر جہاز میں سوار تمام مسافروں کو پرواز سے اتار کر جہاز کو بھر پور طریقے سے چیک کیا گیا ۔لڑکی بنگلور کیلئے اپنی فلائٹ کا انتظار کر رہی تھی  جبکہ نوجوان لڑکا ممبئی کی پرواز پر سوار ہو چکا تھا جو کہ اُڑنے کیلئے تیار تھی ۔ دونوں ایک دوسرے کے دوست تھے   وہ میسجز پر سیکیورٹی کے بارے میں بطور مزاح گفتگوکر رہے تھے . ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر  نے اس بات کا غلط مطلب نکالا اور   بات کا بتنگر بنا دیا ۔

پولیس کا کہناہے کہ دو دوستوں کے درمیان ہونے والی مزاح پر مبنی پیغامات کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی ۔ مقدمہ درج کیا گیا اور انڈی گو  کی فلائٹ کو روک دیا گیا ۔بعدازاں نوجوان کو جہاز میں چڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ کئی گھنٹوں تک اس سے سوالات جاری رہے جس کے باعث اس کی فلائٹ مس ہو گئی ۔چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد جہاز اپنی منزل ممبئی کیلئے روانہ کیا گیا ۔