علی رضا: لاکھوں روپے بل آنے پر ریٹائرڈ جج بھی عدالت پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کا بل 1لاکھ20 ہزار634 روپےبھجوانےکااقدام ریٹائرڈ جج نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بجلی کے بل کی وصولی روکنےکیلئےحکم امتناعی کی درخواست پرنوٹس جاری۔ ہائیکورٹ نے لیسکوچیف سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس شاہد وحید نےخورشید انور بھنڈر کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔درخواست گزار کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو نےبغیرریڈنگ کےبوگس بل بھجوایاہے۔ بل پر تصاویر غیر واضح اور بل ریڈنگ کے مطابق نہیں ہوتا۔